Live Updates

تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 22 جولائی 2019 14:17

تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ آئینی درخواست لائرز فائونڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میںنیب ،وفاق، پرویز خٹک ،فردوس عاشق اعوان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میںموقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 25 کے تحت قانون سب کے لیے برابر اور سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے ۔چیئرمین نیب کے پاس مخصوص افراد کے احتساب کا کوئی اختیار نہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے لیکن نیب ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ اسی طرح سابق وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے لیکن نیب خاموش ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان اور سینیٹر محسن عزیز پر مالم جبہ لیز کیس میں ہیر پھیر کا الزام لیکن نیب نے کوئی کارروائی نہیں کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لیکن نیب خاموش ہے۔استدعا ہے کہ فاضل عدالت نیب کو آرٹیکل 25 کے تحت مندرجہ بالا تمام سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات