Live Updates

امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اووسیز اجتماع سے خطاب عمران خان مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، فردوس عاشق اعوان

ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصورِ پیش کیا،جہاں کرپشن حکمران عوام کو جواب دہ ہوں کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا اور ریاست امیروں سے لے کر غریبوں اور محروموں پر خرچ کرے،بیان

پیر 22 جولائی 2019 14:22

امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اووسیز اجتماع سے خطاب عمران خان مقبولیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں،امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اووسیز اجتماع سے خطاب انکی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی جدوجہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوامی وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصورِ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ جہاں کرپشن حکمران عوام کو جواب دہ ہوں کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا اور ریاست امیروں سے لے کر غریبوں اور محروموں پر خرچ کرے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی،ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات