Live Updates

عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں، شیری رحمن

عمران خان پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہے ہیں، عمران خان کو بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی کا اعلان نہیں کرنا چاہئے، بیان

پیر 22 جولائی 2019 14:22

عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں، شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم کی عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں نفرت اور انتشار کی باتیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کو بیرون ملک جا کر اپنی نا اہلی کا اعلان نہیں کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی یقین ان کی تقریر سے مایوس ہوئے ہونگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی حکومت چلانا چاہتے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کو کیوں نہیں بتایا 11 ماہ میں کتنا قرضہ لیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرٹ کی باتیں کرنے والے وزیراعظم میرٹ پر وزیر تعینات نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش مشکلات ایسی تقریروں سے ختم نہیں ہونگے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں،آصف علی زرداری 12 سال جیل کی سختیان کاٹ چکے،عمران خان خود اپنی پرواہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات