الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق تحریک لبیک کو جاری نوٹس واپس لے لیا

پیر 22 جولائی 2019 14:22

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق تحریک لبیک کو جاری نوٹس واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق تحریک لبیک کو جاری نوٹس واپس لے لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن، فنڈنگ ذرائع اور فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی ۔دور ان سماعت تحریک لبیک کی جانب سے فنڈنگ اور اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں ۔ وکیل تحریک لبیک احسن علی عارف نے کہاکہ فنڈنگ کرنے والوں کے شناختی کارڈ نمبرز بھی فراہم کیے ہیں، کوئی سیاسی جماعت اب تک اپنی فنڈنگ کا جواز پیش نہیں کر سکی۔