پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

پیر 22 جولائی 2019 14:40

پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ رواں سال 10 سے 19 اکتوبر تک بھارت کے شہر جالندھر میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے آرگنائزر کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ہم نے چند روز قبل ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

سرجیت ہاکی سوسائٹی کے مطابق ایونٹ کے آرگنائزرز نے پاکستانی ٹیم کو گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش منانے کے موقع پر امن اقدام کے طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 21 رکنی سکواڈ جن میں 18 کھلاڑی اور تین آفیشلز شامل ہیں ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے وزارت داخلہ کو اجازت نامے کیلئے درخواست دی ہے۔