ن لیگ کے سینئیر رہنما کے خلاف چوری کا مقدمہ درج

ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کے خلاف نہری پانی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جولائی 2019 14:33

ن لیگ کے سینئیر رہنما کے خلاف چوری کا مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2019ء) : ن لیگ کے رہنما اویس لغاری کے خلاف نہری پانی چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کے خلاف چوری کا مقدمہ ڈیرہ غازی خان میں درج کیا گیا،ن لیگ نے اس کاروائی کو سیاسی انتقام قررا دے دیا جب کہ اویس لغاری کا کہبا ہے کہ موضع بستی جام میں ان کا کوئی رقبہ موجود ہی نہیں۔

(جاری ہے)

لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ محکمہ انہار کے حکام نے غلطی کا احساس کرتے ہوئے پولیس کوبروقت آگاہ بھی کر دیا تھا ا سکے باوجود بھی حکمرانوں نے جھوٹا مقدمہ بنایا۔حکمران ظلم وبربریت اور اچھے سیاسی ہتھکنڈے چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچیں۔انہوں نے کیس کو جھوٹا اور من گھڑے قرار دے دیا۔خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اویس لغاری کی انٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان میں بھی درخواست دائر ہے۔عرضی گزارنے ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور اور بہاولپور میں واقع جنگلات کی زمین کے ہزاروں ایکٹر بطور چیئر مین ساوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی مبینہ طور سے اپنے رشتہ داروں ،دوستوں اور سیاسی ساتھیوں کو بہت چھوٹی رقم پر پٹے پر دیے تھے ۔