Live Updates

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے، ترجمان پاک فوج

پیر 22 جولائی 2019 15:01

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔ پینٹاگون میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک اے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات