Live Updates

امریکہ میں جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 22 جولائی 2019 16:41

امریکہ میں جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا ہے ‘سعدیہ سہیل رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں پرتپاک استقبال تاریخی اہمیت کا حامل ہے امریکہ میں عالیشان جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین کے معاملے میں اپوزیشن کی بدنیتی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ اپوزیشن کی مفادپرست سیاست قوم پر پہلے ہی عیاں ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کی دولت بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات