کراچی،ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے

پیر 22 جولائی 2019 16:41

کراچی،ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) کراچی میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق شاہراہ فیصل گورا قبرستان کے ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 55سالہ روفن لال ولدلال فیروز کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریاایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت10سالہ حسیب ولد مقبول کے نام سے ہوئی ہے۔