Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے مثبت نتائج نکلیں گے، چوہدری سعید احمد سعیدی

پیر 22 جولائی 2019 19:12

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے مثبت نتائج نکلیں گے ،معیشت کی بحالی سمیت تمام امور پر برابری کی بنیاد پر بات چیت سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز و دیگر اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شہر کو مثالی بنا کر دم لیں گے،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کو صحت و صفائی سمیت سیر و تفریح کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ محلہ ہاؤسنگ کالونی نمبر1میں واقع گراؤنڈ کو پھولدار پودے لگا کر علاقہ کے عوام کے لئے سیر گاہ بنایا جا رہا ہے، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، اس مقصد کے لئے دن رات کام کر رہا ہوں،میرے دفتر کے دروازے حلقہ کے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات