پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں18ارب82کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

پیر 22 جولائی 2019 19:35

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں18ارب82کروڑ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پیلے روز ]یرکو اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32500کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں18ارب82کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت63.33فیصدکم جبکہ48.39فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32391کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،بینکنگ،اسٹیل،فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32723پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح سے گرگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس125.78پوائنٹس اضافے سی32584.55پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کو مجموعی طورپر312کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب82کروڑ66لاکھ30ہزار578روپی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب94ارب7کروڑ83لاکھ55ہزار504روپے ہوگئی۔

یرکومجموعی طور پر4کروڑ47لاکھ2ہزار350شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ68لاکھ53ہزار870شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت13.72روپے اضافے سی1081.60روپے اورپاک آئل فیلڈزکے حصص کی قیمت8.76روپے اضافے سی389.69.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت24.89روپے کمی سی725.11روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت21.51روپے کمی سی740.00روپے ہوگئی ۔

پیرکومیپل لیف کی سرگرمیاں44لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت40پیسے کمی سی19.21روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرگرمیاں37لاکھ65ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت35پیسے کمی سی12.85روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس81.84پوائنٹس اضافے سی15477.43پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس300.51پوائنٹس اضافے سی51305.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس62.92پوائنٹس اضافے سی23878.68پوائنٹس پربندہوا ۔