امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری

انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں15پیسے اورقیمت فروخت میں19پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ

پیر 22 جولائی 2019 19:35

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ۔پیرکوانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں15پیسے اورقیمت فروخت میں19پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں19پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.35روپے سے بڑھ کر160.50روپے اورقیمت فروخت160.45روپے سے بڑھ کر160.64روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.00روپے سے بڑھ کر160.20روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت181.50روپے سے گھٹ کر 181.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.50روپے سے گھٹ کر199.00روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر201.20روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں15پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.60 روپے سے گھٹ کر42.45روپے اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر42.85روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.50روپے سے گھٹ کر43.50روپے اورقیمت فروخت43.90روپے سے گھٹ کر43.80روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔