Live Updates

ٹرمپ عمران خان سے ملاقات میں انتہائی منفی باتیں کریں گے،طلعت حسین

ٹرمپ مطالبات کی فہرست بہت لمبی ہے، ڈاکٹر آفریدی کی رہائی،حافظ سعید کو سزا دینے، ہندوستان کو براستہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت،افغان طالبان کو ہر حال میں امن کیلئے راضی کرنے سمیت دیگر مطالبات کیے جائیں گے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جولائی 2019 18:55

ٹرمپ عمران خان سے ملاقات میں انتہائی منفی باتیں کریں گے،طلعت حسین
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ ٹرمپ عمران خان سے ملاقات میں انتہائی منفی باتیں کریں گے، ٹرمپ مطالبات کی فہرست بہت لمبی، منفی اوربڑی واضح ہے، ڈاکٹر آفریدی کی رہائی، حافظ سعید کو سزا دینے، ہندوستان کو براستہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت، افغان طالبان کو ہر حال میں امن کیلئے راضی کرنے ،دہشتگردوں کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن کرنے،اور انٹرنیشنل این جی اوز کو کام کرنے دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات بارے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں کیا ہونے والا ہے؟ہم توقع کررہے ہیں عمران خان ٹرمپ کو بتائیں کہ ڈرون نے پاکستان میں کس طرح تباہی پھیلائی، ڈاکٹر عافیہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کریں گے اور کہیں گے میں نے ان کی فیملی اور پاکستانیوں سے رہائی کا وعدہ کیا ہے، ہم توقع کررہے کہ عمران خان ٹرمپ کو کہیں گے کہ پاکستان میں نیٹوسپلائی فوری بند کردو، اس کیلئے میں نے دھرنے دیے اور ایک رات سڑک پر بھی گزاری ہے، اسی طرح ہم توقع کررہے کہ عمران خان ٹرمپ کو کہیں گے کہ آپ کے مالیاتی اداروں یعنی آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو ہائی جیک کرلیا ہے، لیکن شاید ایسی کوئی بات عمران خان کے منہ سے نکلے، اگر کوئی بات ہوئی تو بہت بڑی بریکنگ نیوز ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج صبح وائٹ ہاؤس کی طرف سے اعلامیہ جاری ہوا۔یہ آف دی ریکارڈ میٹنگ تھی۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ زیادہ باتیں ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے اور انتہائی منفی باتیں کریں گے۔اس بیک گراؤنڈ بریفنگ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مطالبات کی فہرست بہت لمبی،منفی اوربڑی واضح ہے۔ یہ فہرست وائٹ ہاؤس کے سینئر آفیسر کی طرف سے جاری کی گئی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلا مطالبہ کریں گے کہ ڈاکٹر آفریدی کو فوری رہا کیا جائے،کیونکہ وہ امریکا میں ایک سینئر آفیسر کے اعزازکے اندر امریکا کا ہیروہے۔

وہ کہیں گے کہ حافظ سعید کو پکڑا ہے ،پہلے بھی پکڑا پھر چھوڑ دیا لیکن اب پکڑا ہے تو پراسکیوٹ کریں ، سزا دیں اور دوبارہ باہر نہ آئیں۔ ہندوستان کو براستہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت دو، اس میں تمام خطے کا بھلا ہے۔ طالبان کو ہر حال میں امن کیلئے راضی کرنا ہے۔جب تک مکمل امن نہیں ہوجاتا تب تک کارکردگی ہماری نظر میں رہے گی۔

طلعت حسین نے کہا کہ دہشتگرد گروپس جو آپ کی سرحدوں کے اندر سے آپریٹ کرتے ہیں ، ان پر مکمل کریک ڈاؤن کریں،بس خانہ پری نہ کریں۔ حقانی نیٹ ورک کو پکڑیں اور نکالیں۔انٹرنیشنل این جی اوز کو پاکستان سے غیررجسٹرڈمت کریں ، ان کو کام کرنے دیں۔ طلعت حسین نے کہا کہ پاکستان اس کے بدلے کیا حاصل کرسکتا ہے، سکیورٹی امداد جس پر پابندی عائد کردی ہے، میں نے اس کو ہٹانا نہیں ہے سوائے ان علاقوں کے ،جن میں امریکا کا اپنا فائدہ ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان ہوسکتا ہے کہ تجارت کے مزید فروغ کیلئے معاہدہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہاں جاکر زیادہ سے زیادہ وقت امریکیوں کو دیتے، لیکن یہ ان کی پارٹی کا دورہ بنتا جارہا ہے۔ پاکستان میں معاشی صورتحال بہتر نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات