Live Updates

ضلع جہلم کے تمام مسائل بہت جلد حل کر لیے جائیں گے جن کے لیے ترقیاتی منصوبے بنا کر حکمت عمی تہہ کی جا رہی ہے ان پر اسی سال کام شروع ہو جائے گا: فواد حسین چوہدری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 جولائی 2019 19:15

ضلع جہلم کے تمام مسائل بہت جلد حل کر لیے جائیں گے جن کے لیے ترقیاتی منصوبے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ دادنخان کے گراوٴنڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کی آمد پر حلقہ کے عوام نے زبردست استقبال کیا، افتتاحی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کے گراوٴنڈ میں کیا گیا۔

۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما ء،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام سے کئے گئے وعدے یاد ہیں جن پر عملی کام شروع ہو چکا ہے ، جلاپورشریف نہر کے لیئے 44ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے ضلع جہلم اور خوشاب کی زمین مزید زرخیز ہوں گی ،اسی سال میں پاسپورٹ آفس پنڈدادنخان کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ للِہ پنڈدادنخان روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر بھی انشااللہ جلد کام شروع ہو جائے گا، تحصیل پنڈدادنخان میں جدید سائنس لیبارٹریوں بنائی جائیں گی تاکہ تحصیل پنڈدادنخان سے بھی نوجوان سائنس کی دنیا میں آئیں ترقی کریں اپنے حلقہ کے تمام مسائل میرے علم میں ہیں جن کو جلد حل کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کھیوڑہ اسٹیڈیم تیرہ کروڑ پچانوے لاکھ اور چھتر ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

اس اسٹیڈیم میں فٹ بال گراوٴنڈ، منی پویلین، فلڈ لائٹ پولز، ڈرینج، بڑا جنریٹر، چار دیواری، مین گیٹ اور بجلی کی تنصیب شامل ہو گی۔ اسٹیڈیم میں والی بال، فٹ بال اور کرکٹ کے کھیلوں کے لئے سہولت موجود ہو گی۔ یہ اسٹیڈیم اسی سال مکمل کر دیا جائے گا۔فواد چودری اظہار تعزیت کے لیے مرحوم عرفان کے گھر گئے اور لواحقین کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات