Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا امریکہ میں پرتپاک استقبال تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،سعدیہ سہیل رانا

پیر 22 جولائی 2019 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر عظم عمران خان کا امریکہ میں پرتپاک استقبال تاریخی اہمیت کا حامل ہے امریکہ میں عالیشان جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ چیئرمین کے معاملے میں اپوزیشن کی بدنیتی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی مفادپرست سیاست قوم پر پہلے ہی عیاں ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کی دولت بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات