Live Updates

اپوزیشن کا ایجنڈہ ’’نظر یہ ضرورت‘‘کے سواکچھ نہیں 25جولائی کو اپوزیشن صرف انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر ے گی‘چوہدری محمدسرور

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امر یکہ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے اورسیز پاکستان بھی کر پشن کے خاتمے اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ‘گورنر پنجاب

پیر 22 جولائی 2019 22:17

اپوزیشن کا ایجنڈہ ’’نظر یہ ضرورت‘‘کے سواکچھ نہیں 25جولائی کو اپوزیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ ’’نظر یہ ضرورت‘‘کے سواکچھ نہیں 25جولائی کو اپوزیشن صرف انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کر ے گی مگر ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امر یکہ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے اورسیز پاکستان بھی کر پشن کے خاتمے اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ،پنجاب میں پولیس اصلاحات کا قوم سے کیا جانے والا وعدہ پورا کر یں گے،لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس لائنز اور جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔

وہ سوموار کے روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سرور فائونڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹ کا وزیر اعظم کے تر جمان برائے تجارت اور سر مایہ کاری یورپ صاحبزادہ جہانگیر ،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن و بر طانوی نامور بزنس مین انیل مسرت اوروزیر اعلی کے معاون عون چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،ڈی آئی جی آپر یشنز لاہور اشفاق خان ،ایس ایس پی لاہور اسماعیل الر حمن ،ایس پی ہیڈ کوارٹر سید اقرار حسین ،ایس پی سیکورٹی محمد نوید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کچھ کہنے یا کر نے کا ایجنڈہ نہیں وہ سب اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں لیکن ملک میں شفاف احتساب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی اور ملک میں آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہے گا اور تحر یک انصاف کر پشن کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امر یکہ اور پاکستان کی تاریخ میں عمران خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نی20ہزار سے زائد اورسیز پاکستانیوں سے امر یکہ میں خطاب کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اورسیز پاکستانی بھی تحر یک انصاف کی حکومت کی پالیسوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہم اورسیز پاکستانیوں کو دنیا میں اپنا سفیر سمجھتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے بھی اپنا کردارادا کیا ہے۔

انیل مسرت نے کہا کہ اورسیز پاکستانی اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا خون بھی دینے کو تیار ہیں پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ آج عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈر وزیر اعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میانوالی میں اعلی معیار کا ایک ہسپتال شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ میری خواہش ہے کہ ہم پورے پنجاب میں ایسے ہسپتال بنائیں جہاں غر یبوں کو مفت صحت کی سہولتیں میسر آسکیں۔ وزیر اعظم کے تر جمان برائے تجارت اور سر مایہ کاری یورپ صاحبزادہ جہانگیرنے کہا کہ پاکستان میں ایماندارحکومت ہونے کی وجہ سے آج دنیا بھر سے سر مایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہر آنے والا دن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات