وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی تن ساز عثمان عمر کو مبارکباد

پیر 22 جولائی 2019 22:17

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چمپئن شپ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بارہویں سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی تن ساز عثمان عمر کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عثمان عمر نے چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور عثمان عمر نے محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان عمر نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اور سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ جیتنے پر قوم کو عثمان عمر پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :