Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کن موضوعات پر بات ہو گی؟ بتا دیا گیا

پاک امریکہ تعلقات، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء، معیشت کی بہتری اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت ہو گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 جولائی 2019 19:33

وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کن موضوعات پر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 22 جولائی 2019ء) آج وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیاں وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے۔ یہ ملاقات 45منٹ تک جاری رہے گی اور اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء، معیشت کی بہتری اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکہ کے روزہ دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں اور آج وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں مران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پاک امریکہ تعلقات، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء، معیشت کی بہتری اور خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔ گزشتہ رات وزیراعظم عمران نے کیپیٹل ارینا میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد سے سے خطاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹلمیں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ لگانے والے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ سنتا آ رہا ہوں لیکن اب میں وزیراعظم بن گیا ہوں آپ کو یقین ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں ایک چیز آپ نے یاد رکھنی ہے اللہ نے یہ جو ہمیں ملک دیا ہے، کسی کو پتہ نہیں ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان اب ہر سال آپ کو تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے گا، پاکستان ہر سال بہتری سے بہتری کی جانب سفر کرے گا۔

زیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں جو ملک آگے گئے وہ میرٹ کی بنیاد پر آگے گئے، جمہوریت میں میرٹ اہم ہوتا ہے، لیڈر شپ میرٹ کی بنیاد پر ابھرتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میرٹ کی وجہ سے دنیا کی کامیاب ترین ٹیم ہے، پاکستان میں کرکٹ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کو ملٹری ڈکٹیٹر نے لیڈر بنا دیا، نوازشریف کی وجہ سے شہباز شریف وزیراعلیٰ بنا رہا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر لیڈر بن گئے، ولی خاندان کا بھی یہی حال ہے، مولانا فضل الرحمان بھی اسی طرح لیڈر بنے اور اس کے بھائی اور بچے بھی لیڈر بن گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات