پاکستانی طلبہ کو آ ئند ہ تین سالوں میں بیس ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور چین کے ڈپٹی چیف آف مشن ژائو لین جیان کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 22 جولائی 2019 22:34

کوئٹہ۔ 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور چین کے ڈپٹی چیف آف مشن ژائو لین جیان نے سوموار کے روز سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور جامعہ کے مختلف شعبوں میں جاری تدریس و تحقیقی عمل و تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس بی کے کی وائس چانسلر رخسانہ جبیں نے معزز مہمانوں کو جامعہ میں ہونے والی تدریسی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چین کے ڈپٹی چیف آف مشن نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں پر اطمینان و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں کے علاؤہ پاکستان میں تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات شامل ہیں اور پاکستانی طلبہ کو سالانہ سات ہزار کے تناسب سے آ ئند ہ تین سالوں میں بیس ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی جن میں چین کے علاؤہ دیگر ممالک کی اسکالر شپ بھی شامل ہونگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پچاس اسکولوں میں جدید سائنسی سامان مہیا کیا جائے گا جبکہ چین کے تعاون سے بلوچستان میں کینسر کے علاج کے لیے جدید اسپتال بھی بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم نسواں کے لیے سردار بہادر خان یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں جس کے لئے یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہیں۔