اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے رہبر کمیٹی کا اجلاس

پیر 22 جولائی 2019 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے رہبر کمیٹی کا تیسرا اجلاس کنوینئر اکرم خان درانی کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران میر طاہر بزنجو، احسن اقبال، فرحت اللہ بابر، شفیق پسروری، میاں افتخار حسین، شاہ اویس نورانی، ہاشم بابر اور سید نیئر بخاری نے شرکت کی۔

بعد ازاں اکرم خان درانی نے کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کریں گی اور اپنی واضح عددی اکثریت کا مظاہرہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق،آصف علی زردای،فریال تالپور اور دیگر کو گرفتار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر تحفظات ہیں۔