نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ: وزیراعظم، صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نام ہٹا دیےگئے

وزیراعظم کی بجائے وزیرداخلہ نیکٹا بورڈ آف گورنرزکے چئیرمین ہوں گے، ما ضی میں وزرائے دفاع ، قانون اور خزانہ اس کے رکن تھے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جولائی 2019 20:12

نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ: وزیراعظم، صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نام ہٹا دیےگئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ سے وزیراعظم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نام ہٹا دیے گئے، وزیراعظم کی بجائے وزیرداخلہ نیکٹا بورڈ آف گورنرزکے چئیرمین ہوں گے، ما ضی میں وزرائے دفاع ، قانون اور خزانہ اس کے رکن تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ سے وزیراعظم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نام ہٹا دیے گئے ہیں۔

جبکہ اب وزیراعظم کی بجائے وزیرداخلہ نیکٹا بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طورپرتعینات ہوں گے۔ ما ضی میں وزرائے دفاع ، قانون اور خزانہ اس کے رکن تھے۔ اسی طرح گورنرز میں سیکرٹری داخلہ، دفاع، قانون اور خزانہ رکن ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نامزد ایک ایک رکن بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

 اسی طرح صوبوں کے ایڈیشنل ہوم سیکرٹریز ابھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے نیکٹا بورڈ کی معاونت ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ نیکٹا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نیکٹا کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ ماضی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ ہوا کرتے تھے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے فیض آباد دھرنا سے متعلق نیکٹا سے بھی رپورٹ لی ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق فیض آباد دھرنے سے متعلق ٹرائل زیر التوا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تحریک لبیک نے دیگر فنڈز میں 15 لاکھ 86 ہزار ظاہر کیے ہیں۔ وکیل تحریک لبیک نے کہاکہ تحریک لبیک مذہبی جماعت ہے لوگوں نے فنڈز جمع کرائے اور رسیدیں نہیں لی۔وکیل تحریک لبیک نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان نے کسی ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہیں لی۔وکیل تحریک لبیک پاکستان نے کہاکہ فنڈنگ سے متعلق بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہوا ہے۔

دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ سے تحریک لبیک کے خلاف رجسٹر کیسز اور ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کر لی،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان سے بھی زیر التوا مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کی رجسٹریشن،پارٹی فنڈنگ اور فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔