واٹس ایپ کا اصول و ضوابط کی خلاف ورزی والے صارفین پر پابندی کا فیصلہ

ایسے صارفین کو عارضی پابندی کا سامنا ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی انہیں کمپنی کی جانب سے بھیجا جائے گا

پیر 22 جولائی 2019 22:56

واٹس ایپ کا اصول و ضوابط کی خلاف ورزی والے صارفین پر پابندی کا فیصلہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین روزانہ 65 ارب سے زائد پیغامات ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔درحقیقت واٹس ایپ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ اس اپلیکشن نے روایتی ایس ایم ایس کی جگہ لے لی ہے جبکہ اس پر آڈیو یا ویڈیو کال کرنے پر بھی کوئی کرچہ نہیں ہوتا۔

مگر اس کے ساتھ جعلی خبروں یا افواہوں کی اس کے ذریعے پھیلائوجیسے مسائل بھی سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے مارکیٹنگ کا ذریعہ بنا کر دیگر افراد کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے اب ایسے صارفین پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس ایپ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایسے صارفین کو عارضی پابندی کا سامنا ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی انہیں کمپنی کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپلیکشن کی تھرڈ پارٹی ایپس جیسے واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ان کو استعمال کرنے والے صارفین کو عارضی پابندی کا سامنا ہوگا۔ایسے صارفین کو یہ میسجز بھیجیں جائیں گے کہ وہ آفیشل واٹس ایپ پر واپس سوئچ کریں ورنہ مستقل پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ ایسے فرد کو پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے جو ایسے صارفین کو بہت زیادہ میسجز بھیجے جو اس کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں۔

اسی طرح کوئی ایسا صارف جسے بہت کم وقت میں بہت زیادہ افراد نے بلاک کیا ہو، اس پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔متعدد گروپس بناکر ان میں ایسے افراد کو ایڈ کرلینا جو کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہو، اس پر بھی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :