Live Updates

فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے حق میں بول پڑے

مریم نواز کو سیاست کرنے کا حق ہے، انکے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے اور ان پر سنسر شپ نہیں لگنی چاہیے: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 جولائی 2019 20:35

فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے حق میں بول پڑے ہیں۔ فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ایک ایسی تحریک چلا رہی ہیں جس میں کوئی نظم وضبط نہیں ہے کہ کیونکہ ان کے والد سے پیسے مانگے جا رہے ہیں اس لیے وہ تحریک چلارہی ہیں البتہ انہیں حق ہے کہ وہ اپنی سیاست کریں، انکی کسی ریلی کو روکا نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے اور ان پر سنسر شپ نہیں لگنی چاہیے۔ واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے مریم نواز کی ریلی کو کور کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ مریم نواز کو ریلی نکالنے کی بھی اجازت نہیں مل رہی اور ان پر سنسر شپ لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبالہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں بدترین آمریت قائم کردی گئی، مریم نوازکی ریلی کیخلاف بدترین ریاستی سنسرشپ استعمال کی گئی، ان کو احساس نہیں بیان بازی سے قطر سےملکی تعلقات خراب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کن جدو جہد کا وقت آگیا ہے، جمہوریتکے لبادے میں بدترین آمریت قائم کردی گئی، مریم نوازکی ریلی کیخلاف بدترین ریاستی سنسرشپ استعمال کی گئی، عوام نے جانیں دیں لیکن آمریت کو قبول کیا نہ آئین کی حکمرانی پرسمجھوتہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال، مریم اورنگزیب اورمصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب تو پہلے سے ہی ایک خاص شہرت رکھتا ہے۔

تب ق لیگ کو بچانے کیلئے نیب کو استعمال کیا گیا، آج اسی طرح دوسری ق لیگ پی ٹی آئی کیلئے نیب استعمال کی جارہی ہے۔مریم نوازکی ریلی نے ثبوت دیا ہے۔حکومت نے بدترین ریاستی سنسرشپ استعمال کی اور اپوزیشن کی ریلی ک ابلیک آؤٹ کیا۔ جمہوریت کے لبادے میں بدترین آمریت قائم کردی گئی، پاکستانیوں نے کبھی آمریت کو قبول نہیں کیا۔ ہم بنیادی حقوق کو سلب نہیں کرنے دیں گے ،اظہار رائے کی آزادی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ آئین کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، چاہے ہمیں اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ کیونکہ یہ جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت فیصلہ کن جدوجہد کا آگیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات