چوری کی بجلی سے اے سی استعمال کرنے والی5119افرادپکڑے گئے ،14کروڑروپے جرمانہ

پیر 22 جولائی 2019 23:54

چوری کی بجلی سے اے سی استعمال کرنے والی5119افرادپکڑے گئے ،14کروڑروپے ..
ملتان ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں چوری کی بجلی سے اے سی استعمال کرنے والی5119افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر ریجن بھر کی180آپریشن سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں نے ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے صارفین کی چیکنگ کا سلسلہ 28مئی سے شروع کیا جس میں20جولائی 2019ء تک 5119ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں 78لاکھ96ہزاریونٹس چوری کرنے پر14کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظا م 26آپریشن سب ڈویژنوں میں اے سی استعمال کرنے والی734بجلی چوروں کو1328911یونٹس چوری کرنے پر25616804روپے جرمانہ، ڈی جی خان سرکل میں 21سب ڈویژنوں میں 789صارفین کو963595یونٹس چوری کرنے پر14038799روپے جرمانہ ، وہاڑی سرکل میں 13سب ڈویژنوں میں457افراد کو692384 یونٹس چوری کرنے پر 12425407روپے جرمانہ، بہاولپور کی 28سب ڈویژنوں میں484صارفین کو1009013یونٹس چوری کرنے پر19332230روپے جرمانہ، ساہیوال سرکل کی 21 سب ڈویژنوں میں391بجلی چوروں کو651221یونٹس چوری کرنے پر12446887روپے جرمانہ،رحیم یار خان سرکل میں658بجلی چوروں کو 814166یونٹس چوری کرنے پر 13529265روپے جرمانہ، مظفرگڑھ کی 21سب ڈویژنوں میں 711صارفین کو 1142587یونٹس چوری کرنے پر18844468 روپے جرمانہ، بہاولنگر کی 16سب ڈویژنوں میں326بجلی چوروں کو510467یونٹس چوری کرنے پر9725966روپے جرمانہ اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام 15 آپریشن سب ڈویژنوں میں 569 افراد کو بجلی چوری کرکے ایئر کنڈیشنرز چلاتے ہوئے پکڑا اور انہیں784174یونٹس چوری کرنے پر14492212روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔