Live Updates

امریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے پر عمران خان نے ملک کی سیاسی قیادت پر غصہ اتارا، نفیسہ شاہ

پیر 22 جولائی 2019 23:56

امریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے پر عمران خان نے ملک کی سیاسی قیادت پر غصہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے پر عمران خان نے ملک کی سیاسی قیادت پر غصہ اتارا۔ عمران خان قوم کو بتائیں کہ ان کا امریکہ کا دورہ کس نوعیت کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دماغ میں ابھی تک کنٹینر پر کی جانے والی تقریروں کا ٹیپ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جہاں کوئی ہجوم دیکھتے ہیں کنٹینر والی تقریر دہرانے لگتے ہیں۔ ان کی تقریر ملک کے وزیراعظم کی نہیں پی ٹی آئی لیڈر کی تھی۔ کاش تقریب میں موجود ہر فرد ملک کے خزانے میں زیادہ نہیں تو کم سے کم ایک ہزار ڈالر جمع کرنے کا اعلان کرتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ احسان نہ جتایا جائے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سفارتخانے میں رہائش اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پتہ ہے کہ عمران خان سفاتخانے میں کیوں ٹھہرے اس لئے کہ سفارتخانے میں رہنے سے انہیں سفارتی استثنائ حاصل ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی ہوں گے ان کے اعصاب پر پیپلزپارٹی کی قیادت کا خوف چھایا ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات