Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری

پیر 22 جولائی 2019 23:24

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے مرکزی دروازے سے باہر آکر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات