ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا چین کے ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر لی جیان ڑاؤ کے ہمراہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا دورہ

پیر 22 جولائی 2019 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر لی جیان ڑاؤ کے ہمراہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور مسٹر لی جیان ژاؤ نے پاک چائنا اقتصادی راہداری (سی پیک)، سٹوڈنٹس سکالرشپ اور پاک چین دوستی کے حوالے سے طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور مسٹر لی جیان ڑاؤ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔