ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکہ کے دورے کے دوران پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

اپنے افق پرامن کا پیغام لیے پاکستان دنیا کی قوموں کے درمیان ابھر رہا ہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور پاکستانی عظیم قوم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 جولائی 2019 23:19

ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکہ کے دورے کے دوران پاکستانیوں کے نام اہم ..
وشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جو کہ وزیراعظم کے ساتھ دورہ امریکہ کے موقعہ پر موجود ہیں انہوں نے پاکستانیوں کے نام اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اپنے افق پرامن کا پیغام لیے پاکستان دنیا کی قوموں کے درمیان ابھر رہا ہے، ہر جگہ تمام لوگوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور پاکستانی عظیم قوم ہیں، ہم متحد ہو کر اس ملک کو عظیم، بنا سکتے ہیں اور ہم مل کر بنائیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ؑطیم لوگوں کا پر امن ملک ہے۔
 
 
اس سے پہلے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ ہ پاکستان عظیم لوگوں کا عظیم ملک ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی امریکہ میں موجودگی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں اداےنے دعویٰٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیواشنگٹن میں موجودگی "امریکہ" کی اشد ضرورت کے پیشِ نظر ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ امریکہ کو افغانستان کے مسئلے کے حل کیلیے اپنے سیکیورٹی معاملات میں پاکستانکی مدد اور تعاون چاہیے اور اسی لیے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی اس دورے مینامریکہ گئے ہیں جہاں پاکستانی قیادت کی ملاقات امریکی دفاعی قیادت سے بھی ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں اداےنے نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیچھے ہت جانے کے بعد اب امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے اس لیے اس دورے میں پاکستانی دفاعی قیادت کی ملاقات امریکی دفاعی قیادت سے سے ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہپاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیتی جا سکتی تھی لیکن میں جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے