مین آرسی ڈی شاہراہ کے پیچ ورک کا کام این ایچ اے لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرکاش کے زیر نگرانی شروع کردیا گیا

پیر 22 جولائی 2019 23:30

کوئٹہ۔ 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) کمشنر قلات ڈویژن کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے مین آرسی ڈی شاہراہ کے پیچ ورک کا کام این ایچ اے لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرکاش کے زیر نگرانی شروع کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن مہراللہ بادینی آرسی ڈی ہائیوے کے جاری پیچ ورک کی مانیٹرنگ خود کررہے ہیں واضح رہے کہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور لیڈاکانفرنس روم منعقدہ اجلاس کے دوران ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین نے کمشنر قلات ڈویژن کی توجہ صنعتی شہر حب کے مین آرسی ڈی شاہراہ کی مرمت کے بارے میں مبذول کرائی تھی جس پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہرکاکڑ نے موقع پر این ایچ اے افسران کو احکامات جاری کیں لسبیلہ کے عوامی حلقوںنے کمشنر قلات ڈویژن کے دورہ لسبیلہ کے موقع پر مفاد عامہ میں کئے گئے اقدامات صنعتی شہر حب کی صفائی کیلئے 15روزہ خصوصی مہم چلانے اور محکمہ ماحولیات کے افسران کو صنعتی شہر میں آلودگی کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی پلان تیار کرنے کی ہدایات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے شہریوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ کمشنر قلات ڈویژن لیڈاکی معاونت سے لسبیلہ کے انڈسٹریل زون کی ترقی اور تجاوزات کے خلاف مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔