Live Updates

ٴ قبائلی اضلاع سے نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز

پیر 22 جولائی 2019 23:35

Gپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع سے نو منتخب ہونے والے آزاد اراکین اسمبلی کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیر کو خیبرایجنسی کے آزاد اراکین اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق شیر آفریدی سے ملاقات کی گزشتہ روز شوکت یوسفزئی شاہ کس ان کے گھر گئے وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے نو منتخب ممبران کو پھلوں کا تحفہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر نومنتخب اراکین اسمبلی بلاول آفریدی کے والد سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل اورچچا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ فاٹا میں ہونے والے انتخابات پرامن اور شفاف تھے، صوبائی حکومت نے ان انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن قائم ہوچکا ہے اوراب سوئلین انتظامیہ کے ساتھ ملکر یہاں کی ترقی کیلئے کوششیں کریں گے۔ انہوں نے دونوں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی، دونوں ممبران اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں عوام نے ووٹ دیا ہے اور وہ وہی فیصلہ کریں گے جس سے عوام کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات