امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش کر دی
اگر مسئلہ کشمیر کے حل میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہوں تو بہت خوشی ہوگی، پاکستان ایک عظیم ملک ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کے انتہائی مقبول وزیراعظم ہیں، پاکستان افغان امن عمل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہماری ملاقات انتہائی مفید رہی ، ٹرمپ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، عمران خان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
پیر 22 جولائی 2019 23:40
(جاری ہے)
وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت بھی اس طویل تنازع پر امریکہ کی ثالثی قبول کرنے نے کے لئے رضا مند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت مقام ہے اور یہ خوبصورت مقام رہنا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں بھارت اور افغانستان سے متعلق گفتگو ہوئی اور ہم نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے ہر وقت تیار ہوں، طویل تصفیہ طلب مسئلے کے حل کے لئے ثالثی پر بے حد خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی اہم تعلقات ہیں، میرے کئی اچھے دوستوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، امریکہ افغانستان میں امن کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو کئی گنا بڑھانا چاہیں گے، پاکستان نے انتہاء پسندی پر قابو پانے میں بہت مدد دی ہے۔ توقع ہے کہ مختصر وقت میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں اور نیویارک میں ان کے بہت سے پاکستانی دوست رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگ سمارٹ ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے دورہ امریکہ کی دعوت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی، صدر ٹرمپ کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر مکمل ہم آہنگی ہے، امریکہ طاقتور ملک، برصغیر میں امن کے لئے کردار انتہائی اہم ہے، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ پاکستان اور بھارت کو قریب لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن تنازع کشمیر کی وجہ سے یرغمال بنا ہوا ہے۔ پاکستان نے افغان جنگ کے دوران صف اول کے ملک کا کردار ادا کیا، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے ہی حل ممکن ہے، ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، افغان جنگ سے لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ہمارا کردار طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، افغان مسئلے کے حل کے لئے انتہائی اہم دور چل رہا ہے، افغانستان میں امن و استحکام سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی سے معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.