Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی امریکی خاتونِ اول سے ملاقات

خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 جولائی 2019 23:56

وزیراعظم عمران خان کی امریکی خاتونِ اول سے ملاقات
وشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران کان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقعہ پر امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ بھی وزیراعظم عمران خان سے ملیں۔ میلانیا ٹرمپ نے ملاقات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کا بات چات کے ذریعے خاتمہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس دوران امریکی صدر سے کہا کہ امریکا پاکستان کیلئے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات مزید بہتر ہوں، اور تجارتی تعلقات بھی فروغ پائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امداد کے حصول کی بجائے امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کا دوہر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ تاحال انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت نہیں دی گئی، تاہم اگر وزیراعظم عمران خان دعوت دیں، تو وہ ضرور پاکستان کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان عظیم لوگوں کا عظیم ملک ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں، امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر مین مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر نشست بھی ہوگی۔ امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات