تاپسی پنوں نے انڈین سپر ہیرو بننے کی خواہش ظاہر کر دی

میں کسی کردار کی جگہ نہیں آنا چاہتی بلکہ میں اوینجرز میں انڈین سپر ہیرو بننا چاہتی ہوں

منگل 23 جولائی 2019 11:57

تاپسی پنوں نے انڈین سپر ہیرو بننے کی خواہش ظاہر کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے مارول سٹوڈیو کی فینٹم سیریز اوینجرز میں انڈین سپر ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ خود کو مارول سٹوڈیوز کی فلم سے ذاتی طور پر منسلک محسوس کرتی ہیں اور امید ہے کہ کیریئر میں ایک دن سپر ہیرو کا کردار نبھانے کا موقع ضرور ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں اوینجرز میں سپر ہیرو بننے کا ایک موقع ملے گا۔ میرے خیال سے یہی ایک کردار ہے جو میں نے نہیں کیا ہے۔ میں کسی کردار کی جگہ نہیں آنا چاہتی بلکہ میں اوینجرز میں انڈین سپر ہیرو بننا چاہتی ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ کیپٹن مارول فلم بدلا کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد میں نے بہن سے کہا کہ اگر میں نے یہ فلم کی ہوتی تو میں کچھ اور ہوتی۔

31 سالہ تاپسی نے دسویں جاگرن فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم ناقد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئرن مین بہت پسند ہے۔ جب فلم کریٹک راجیو مساند نے دوران گفتگو انھیں بتایا کہ فلم میں آئرن مین مر جاتا ہے تو تاپسی پنوں نے کہا کہ میں تھیٹر میں رونے لگی۔ میں بہت اداس تھی۔تامل اور تیلگو سینیما سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی نئی فلم مشن منگل کا حال ہی میں ٹریلر لانچ کیا گیا ہے اور انھوں نے لانچ کے موقعے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اداکارہ ودیا بالن ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :