ایران اور حزب اللہ ہماری سیکورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں ،امریکا

ایران اور حزب اللہ صدروینزوویلاکے غیر قانونی آمرانہ حربوں کی حمایت کرتے ہیں،جان بولٹن

منگل 23 جولائی 2019 12:52

ایران اور حزب اللہ ہماری سیکورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں ،امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو سپورٹ کر رہے ہیں اور مغربی کرہ ارض کے ممالک کے لیے براہ راست خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بولٹن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایران اور حزب اللہ میڈورو کے غیر قانونی آمرانہ حربوں کی حمایت کرتے ہیں جو وینزویلا کے بے قصور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، عقوبت اور قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

علاوہ ازیں یہ دونوں علاقائی سیکورٹی کے لیے بھی براہ راست خطرے کی حیثیت رکھتے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق میڈورو کے شراکت داروں اور مغربی کرہ ارض میں پھیلاؤ کے لیے ایرانی کوششوں کو رسوا کن انداز سے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :