Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ پر قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 23 جولائی 2019 13:58

وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ پر قوم کو مبارکباد کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ پر قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارد اد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا امریکہ میں بطور پاکستانی وزیراعظم بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا گیا اور ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ واشنگٹن پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔پاکستان میں امن قائم ہوگا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کا بھرپور استقبال کر کے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔امریکہ میں مقیم پاکستانیوںنے تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔دعا ہے کہ پاکستان ترقی کی منازل جلدازجلد طے کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات