مسلم لیگ (ن) نے 25جولائی کو یوم سیاہ قراردینے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی

منگل 23 جولائی 2019 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 25جولائی کو یوم سیاہ قراردینے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سی25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی پرزور حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کے موقع پر عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیااورایک سیاسی گروہ کا کامیاب کرایا گیا۔مطالبہ ہے کلہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوری نظام قائم ہوسکے۔جمہوری نظام کی مضبوطی عوامی رائے سے ہی ممکن ہے۔عوامی تائید کے بغیر کوئی مضبوط حکومت قائم نہیں ہوسکتی۔ مطالبہ ہے کہ حکومت گزشتہ عام انتخاب میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت عوام کے سامنے لائے اورالیکشن کمیشن اس معاملہ کی آزادنہ تحقیقات کرے۔