دریائوںاور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل جولائی 13:58

دریائوںاور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 240400کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد79300 کیوسک اور اخراج79300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد51200 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد79200 کیوسک اور اخراج 47500کیوسک رہا ۔

جناح بیراج آمد247400 کیوسک اور اخراج 239400 کیوسک،چشمہ آمد242300کیوسک اوراخراج 235000کیوسک، تونسہ آمد252400 کیوسک اور اخراج230700 کیوسک، پنجند آمد28300 کیوسک اور اخراج 11800 کیوسک،گدو آمد 223600 کیوسک اور اخراج 186200 کیوسک، سکھر آمد182800 کیوسک اور اخراج134600 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد90500 کیوسک اور اخراج 48700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1501.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.504 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1177.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.020 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔