بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 23 جولائی 2019 14:43

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) گرمی اور حبس کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔(ن) لیگ کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرمی اور حبس کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھرشروع کردیا گیا ہے،حکومت کے لوڈ شیدنگ ختم کرنے کے دعوے ہواہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناکام حکومت کی نالائقیوں کے باعث شہری حبس اور گرمی میں بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں،لوڈ شیڈنگ کے باعث دل اور دمہ کے مریضوں کی زندگیاں دا ئوپر لگ گئی ہیں۔گرمی اورحبس کے باعث شہری علاقوں میں 5سی6گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 7سی8گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بھاری بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود مہنگائی سے ماری عوام بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں،حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔