Live Updates

قیدیوں سے یکساں سلوک برتے بغیر جیلوں کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی

منگل 23 جولائی 2019 14:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) قیدیوں سے یکساں سلوک برتے بغیر جیلوں کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی دین ِاسلام میں یکساں سلوک کا درس سب سے زیادہ دیا گیا ہے مگر جیلوں میں غریب اور امیر قیدی کا فرق معاشرے کی تقسیم کا موجب ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے تمام قیدیوں کے ساتھ یکساں سلوک کا اعلان خوش آئند ہے اس سے غریب قیدیوں میں احساس محرومی ختم ہوگا ۔

رائو طاہر مشرف نے کہا کہ جیلوں کو اصلاح خانہ بنایا جائے وہاں سے رہاء ہونیوالے قیدی اچھے شہری بن کر باہر نکلیں نہ کہ جیلوں میں بند قیدی رہائی کے بعد معاشرے کیلئے بگاڑ کا موجب بنیں ۔رائو طاہر مشرف نے کہا کہ اس وقت مختلف جیلوں میں ہنر مندی کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیم کا انتطام خوش آئند ہے، اس سے جیلوں میں بند قیدیوں کو رہائی کے بعد اپنا گزر بسر کرنے کیلئے کسی کی محتاجی کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات