سنگاپور کے محکمہ جنگلی حیات نے 8.8 ٹن ہاتھی دانت کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 23 جولائی 2019 14:53

سنگاپور کے محکمہ جنگلی حیات نے 8.8 ٹن ہاتھی دانت کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ..
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سنگا پور کے محکمہ جنگلی حیات نے 8.8 ٹن ہاتھی دانت کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگاپور کے محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے ہاتھی دانتوں کی سمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق300 افریقی ہاتھیوں کے دانت کانگو سے لائے گئے تھے اور وہ سنگا پور سے ویتنام سمگل کئیجارہے تھے جن کی مالیت 12.9ملین ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال ہاتھی دانت سمگلنگ کی یہ تیسری بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ویتنام اور چین میں ہاتھی دانت سمندری پینگوئن کے گوشت کوخوشبودار بنانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ چین میں ہاتھی دانتوں کو ادویات بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :