فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، وزارت مذہبی امور

منگل 23 جولائی 2019 14:57

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 75 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 31 ہزار سے زائد عازمین پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی مختلف پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور دیگر عملہ سعودی عرب میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

حج میڈیکل مشن کے تحت 389 ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف دن رات کام کررہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے 350 پاکستانی معاونین جبکہ 750 مقامی خدام بھی تعینات کئے جا چکے ہیں۔ حرم گائیڈز نے 20 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی، 3600 سے زائد بیگز تلاش کرکے عازمین تک پہنچائے گئے، کال سنٹر پر رہنمائی کیلئے 194 جبکہ 150 شکایات موصول ہوئیں۔ اب تک حج میڈیکل مشن نے 11 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، 64 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔