امریکا میں بجٹ کے لیے مالی وسائل کی منظوری پر اتفاق

دو سال کے لیے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد بھی ختم کرنے کا فیصلہ ہے،ٹرمپ

منگل 23 جولائی 2019 14:57

امریکا میں بجٹ کے لیے مالی وسائل کی منظوری پر اتفاق
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے مذاکرات کاروں کے مابین بجٹ کے موضوع پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ وہ 2021ء کے موسم خزاں تک بجٹ کے لیے مالی وسائل فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس اتفاق رائے کے بعد ابتدائی طور پر اخراجات کی حد بڑھ جائے گی۔ ساتھ ہی دو سال کے لیے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے مالی وسائل کی دستیابی کی منظوری کے بعد کسی نئی حکومتی بندش کا خطرہ ٹل جائے گا۔