Live Updates

عافیہ صدیقی کی رہائی کا سوال عمران خان کو ناگوار گزرا

وزیراعظم نے صحافیوں کو انگلی کے اشارے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کرنے سے روکا۔ معروف صحافی طیبہ ضیاء چیمہ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جولائی 2019 14:59

عافیہ صدیقی کی رہائی کا سوال عمران خان کو ناگوار گزرا
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2019ء) معروف صحافی و کالم نگار طیبہ ضیاء چیمہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو میں جب میں نے عمران خان سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔جب میں نے عمران خان سے کہا کہ کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھائیں گے تو اس کے بعد مععران خان کی جو باڈی لینگوئج تھی وہ ویڈیوز میں دیکھی جا سکتی ہے۔

ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں تعوقع نہیں تھی کہ یہ سوال پوچھا جائے گا ایسی لیے انہوں نے اس سوال کو پسند نہیں کیا اور نروس ہو گئے،عمران خان دیگر سوالوں کا جواب بلند آواز میں دے رہے تھے لیکن اس سوال پر ان کی آواز دھیمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دھیمی آواز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم اس پر بات کریں گے۔طیبہ ضیاء چیمہ نے بتایا کہ مجھے دیگر صحافیوں نے بتایا کہ جب ہم عمران خان سے اس متعلق سوال کر رہے تھے تو عمران خان نے انگلی کے اشارے سے یہ سوال نہ کرنے کا کہا جس کے بعد ہم چپ کر گئے۔

واضح رہے ق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا تھا۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکا کیساتھ بات کرنے کوتیارہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کورہاکیاجاسکتاہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات