چئیرمین سینٹ نے سینٹ میں اکثریت کھو دی

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹائے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، قرار داد بھرپور طریقے سے منظور ہو گی: ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 15:14

چئیرمین سینٹ نے سینٹ میں اکثریت کھو دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جولائی2019ء) چئیرمین سینٹ نے سینٹ میں اکثریت کھو دی۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹائے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صادق سنجرانی سینت میں اکچریت کھو چکے ہیں اور ان کو ہٹائے جانے کی قرارداد بھرپور طریقے سے منظور کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کمیٹی تمام سینٹ اراکین سے رابطے رہی اور اب انہیں چئیرمین سینٹ کو ہتائے جانے کے لیے اکثریت مل چکی ہے۔

اس سے پہلے سینیٹ میں اپوزیشن کے چیئرمینسینیٹ کیلئے متفقہ نامزد امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا تھا کہ اصولی طور پر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی ہے،ہمارے اجلاس میں55 سینٹر ز تھے اور سوموار کو 60 سینیٹرز سے زائد ہوں گے،فوری سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے، کوئی تاخیری حربہ آئین پاکستانکی خلاف ورزی ہوگی۔

(جاری ہے)

سینٹ کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے جانے کی توقعہ کی جا رہی ہے جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو ہٹائے جانے کے لیے ووٹنگ ہو گی۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی لیکن اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے انہیں ہٹانے کے لیے تعداد پوری کر لی ہے۔ حکومت اس سلسلے میں بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ چئیرمین سینٹ کو نہ ہٹایا جا سکے۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ نیا چئیرمین سینٹ ن لیگ سے ہو گا۔ یہ بات قابل/، ذکر ہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ چئیرمین سینٹ کو ہتانے کے حوالے سے کوششیں نہیں کر رہے۔

سابق صدر نے کہا کہ نہ پہلے چیئرمین سینیٹ ہم نے بنایا اور نہ اب اتار رہے ہیں۔ دوسری جانب اس کے برعکس وفاقی وزیر غلام سرورخان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیشتر اراکین حکومت سے رابطے میں ہیں، اپوزیشن کچھ بھی کرلے، تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے، اپوزیشن صادق سنجرانی کا اور ہم ڈپٹی چیئرمین کا احترام کریں گے۔