آل پاکستان شالیمار ریکارڈنگ کمپنی ورکرز یونین اے ٹی وی کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مزدور رہنمائوں کی مبارک باد

منگل 23 جولائی 2019 15:25

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) مزدور رہنمائوں نے شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے ریفرنڈم میں آل پاکستان شالیمار ریکارڈنگ کمپنی ورکرز یونین اے ٹی وی کو کامیابی پر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظہور اعوان، سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، آل پاکستان اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان، صدر چوہدری شریف، مزدور رہنماء محمد اکرم بھٹی، پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری فرمان خان، غلام تقی خان بوسن، چوہدری غلام رسول، غلام دستگیر، پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عادل، زیڈ ٹی بی ایل یونین کے چیئرمین ملک شمیض اعوان، پی سی پی یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری بلال محمود، سٹیٹ بینک یونین کے شفقت اللہ وڑائچ، ریڈیو پاکستان یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز، او جی ڈی سی ایل یونین کے راجہ انصر، اعجاز بخاری و دیگر مزدور رہنمائوں نے شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے ریفرنڈم میں آل پاکستان شالیمار ریکارڈنگ کمپنی ورکرز یونین اے ٹی وی کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر یونین کے صدر چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری صفدر نفیس، چیئرمین نذیر جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں کامیابی حقیقت میں مزدوروں کی کامیابی ہے، انشاء اللہ ایس آر بی سی میں مزدوروں کی بلا امتیاز خدمت کریں گے اور مزدوروں کے مسائل کو انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرائیں گے۔