Live Updates

امریکی صدر کی کشمیر میں ثالثی کی پیشکش قابل تحسین ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

دنیا کا وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد بڑھ رہا ہے ‘ چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

منگل 23 جولائی 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی کشمیر میں ثالثی کی پیشکش قابل تحسین ہے اور ایسی پیشکش کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان کا صحیح موقف پیش کرنا وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ہے ،پوری قوم وزیر اعظم عمران پر ناز کرتی ہے جنہوں نے باوقار انداز سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان مسئلے پر وزیراعظم پاکستان کے موقف کی تائید اور انہیں مقبول رہنما قرار دینا عمران خان پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات