Live Updates

جہانگیرترین کی ایم کیوایم کوتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ایم کیوایم ہر موقع پر ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی، مطالبات پورے کریں گے، پیپلزپارٹی کے سیاستدانوں نے لوگوں کا پانی کو روکا ہوا ہے،سندھ کےعوام کوان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جولائی 2019 16:48

جہانگیرترین کی ایم کیوایم کوتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے ایم کیوایم کوتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ سندھ کے مسائل پر بات ہوئی، پیپلزپارٹی کے سیاستدانوں نے لوگوں کا پانی کو روکا ہوا ہے،سندھ کےعوام کوان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام تحفظات دور اور مطالبات پورے کریں گے۔ سندھ کےعوام کوان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ سندھ کے مسائل پر بات ہوئی۔ جب بھی ضرورت پڑی ایم کیوایم ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی۔

جہانگیرترین نے کہا کہ سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ضلع بدین کو فوری پانی دیا جائے۔ دیہی سندھ میں جاگیرداروں نے پانی کوروکا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کےسیاستدانوں نے پانی کو روکا ہوا ہے۔ سندھ کے عوام کوان کےبنیادی حق سےمحروم رکھا جارہا ہے۔ دوسری جانب جہانگیرترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
صادق سنجرانی بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے،(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنما سمجھتے ہیں کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک سیاسی انتقام ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے اپنے کئی رہنما اربوں کی کرپشن کرتے پکڑے گئے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کے کرتوت اب سامنے آ رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لیے اور بلا تفریق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع شدہ دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات