Live Updates

ملک سے کھلواڑ کرنے والوں سے عوام کنارہ کش ہو چکے ہیں،فردوس عاشق اعوان

5جولائی کو اپوزیشن اپنے اقدام پر ماتم کریگی،عوام یوم سیاہ سے لاتعلق رہیں گے ، مہنگائی کنٹرول کرنا کم صوبائی حکومتوں کا کام ہے،معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں،ٹرمپ کی کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستانی موقف کو تسلیم کرناہے،کراچی میں امن کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کار آئینگے،کراچی ہمارا چہرہ ہے جسے یکھ کر دنیا فیصلے کرتی ہے، چیئرمین سینٹ کو ہٹانا وفاق پر حملہ ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 23 جولائی 2019 17:18

ملک سے کھلواڑ کرنے والوں سے عوام کنارہ کش ہو چکے ہیں،فردوس عاشق اعوان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے کھلواڑ کرنے والوں سے عوام کنارہ کش ہو چکے ہیں ۔ 25جولائی کو اپوزیشن اپنے اقدام پر ماتم کریگی ۔عوام یوم سیاہ سے لاتعلق رہیں گے ۔ مہنگائی کنٹرول کرنا کم صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔سندھ کے عوام کو سیاسی وراثتی نظام سے آزاد کرانا ہمارا عزم ہے۔

کراچی میں امن کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کار آئینگے۔کراچی ہمارا چہرہ ہے جسے یکھ کر دنیا فیصلے کرتی ہے ۔ چیئرمین سینٹ کو ہٹانا وفاق پر حملہ ہے۔وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستانی موقف کو تسلیم کرناہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو پیمرا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا،جب کسی بیانیے کو قومی حمایت حاصل ہوتی ہے تو وہ جیت جاتا ہے وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے کامیاب ملاقات ہوئی،وزیراعظم کی ملاقات سے بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہوگیاہے ۔پاکستانی میڈیا نے دورہ امریکا کو مثبت انداز میں اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں 3ترجیحات طے کی گئیں تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ملک کو کرپشن سے پاک ریاست بنانا عزم ہے۔قومی اداروں کو با اختیار بنانا وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔وزیراعظم کے بیانیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیاہے ۔ عمران خان صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستانی موقف کو تسلیم کرناہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناخت عالمی سطح پر منوانا وزیراعظم کا عزم ہے۔

ماضی میں حکمرانوں کے بیرون ملک دورے ذاتی مفاد کیلئے ہوتے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے امن کے سفیر اور حامی کے طورپر خود کو منوایا۔پلوامہ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سفارتی شکست دی۔وزیراعظم بھارت کو بار بار امن کی پیش کش کرتے رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔کراچی کے ہی بہادر سپوت نے 2بھارتی طیارے مار گرائے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ واپس کر کے اپنا وژن دنیا پر واضح کیا۔ابھی نندن کو چھوڑنا وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا باعث بنا۔وزیراعظم عمران خان نے پائلٹ واپس کر کے بھارت کو امن کا موقع فراہم کیا۔انہوںنے کہا کہ کل وزیراعظم نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی سوچ کو شکست دی ہے ۔وزیراعظم نے باور کرایا کہ کشمیر خطے میں تنازعات کی بڑی وجہ ہے۔

صدر ٹرمپ کا کشمیر کو متنازع تسلیم کرنا ہی پاکستان کی کامیابی ہے۔ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستانی موقف کو تسلیم کرناہی پاکستان ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو سراہتا ہے۔انہوںنے کل کی ملاقات میں پہلی مرتبہ افغان امن کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا گیا ہے ۔دنیا کا پاکستان کو امن کا حامی کہنا ہمارے موقف کی جیت ہے۔ٹرمپ عمران ملاقا ت سے پاکستانی قوم کا اصل تشخص بحال ہوا ہے ۔

پاکستان کے منفی تشخص کو مثبت میں بدلنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان کے پاکستانیوں سے خطاب نے پاکستان کے تشخص کو تقویت دی۔یہ کسی بھی پاکستانی حکمران کا پہلا دورہ تھا جس میں امداد پر بات نہیں ہوئی۔وزیراعظم کے دورے میں صرف قومی مفاد کے تحفظ پر بات ہوئی۔امریکا پاکستان کا سٹرٹیجک شراکت دار ہے ۔امریکا میں پاکستانی تارکین سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ماضی کی قیادت میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ اپنی بات منوا سکتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے دنیا کیلئے پاکستان کے دروازے کھول رہے ہیں۔ماضی میں ذاتی مفادات کا تحفظ ہوتا تھا،آج صرف قومی مفادات کا تحفظ ہورہا ہے ۔اب جرات مند اور صاف قیادت ملکی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔

ماضی میں قومی اداروں کو شخصیات کے تابع بنایا گیا۔ماضی میں معاشرے میں عدم مساوات نے جنم لیا۔وزیراعظم عمران خان نے سب کیلئے یکساں قانون کو یقینی بنایا ہے۔عدم مساوات کو ختم کر کے جیلوں میں بھی یکساں قانون لائیں گے۔صدر سے لے کر ایک عام آدمی تک یکساں قانون ہر کسی کو راغب کرتا ہے۔ملک سے کھلواڑ کرنے والوں سے عوام کنارہ کش ہو چکے ہیں ۔

ایک سوال جواب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں سندھ کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔سندھ میں پولیس کے پروٹوکول میں انتخابی مہم چلائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں کمزور بیانیے کی وجہ سے معاشرے میں غلط روایات نے جنم لیا۔مہنگائی اور دیگر لا قانونیت نہ روکنے پر سندھ حکومت کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا تو پھر سندھ میں مہنگائی کیوں ہی ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ک ہسینیٹ انتخابات میں آزاد ارکان کا کلیدی کردار ہوتا ہی سینیٹ نے آئین کے تحت چلنا ہے اپوزیشن کی خواہشات پر نہیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت نے این ایف سی کے تحت سندھ کو 200ارب سے زائد دئیے ہیں ۔سندھ حکومت صوبے میں عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔سمند رکے کھارے پانی کو صاف بنانے کیلئے پلانٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کیساتھ عالمی سطح پر تعاون نہیں کیا گیا ۔افغانستان کیساتھ مہاجرین کی وطن واپسی پر بات چیت جاری ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وکلا قانون کے محافظ ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات