سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 19اگست تک ملتوی کردی

منگل 23 جولائی 2019 17:22

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا کی دوسرے ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث 19اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کے دوسرے ریفرنس میں درخواست ضمانت کے موقع پر ملزم کے وکیل کو کیس کی تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دیا نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ریفرنس میںصرف ملزم علی رضا پیش ہورہے ہیں دیگر ملزمان مفرور ہیں،دیگر ملزمان میں امیر صدیقی،راہڈی رحمان ،ندیم کیانی،مارک پی ،مائیکل لوئیس ،قمر جمیل اور مشکور خان شامل ہیں،ملزمان پر سی بی اے سوفٹ وئیر پروجیکٹ میں کرپشن کا الزام ہے،ملزمان نے جس کمپنی کو سوفٹ وئیر بنانے کا ٹھیکہ اس نے مقرر مدت میں کام مکمل نہیں کیا،جس سے پروجیکٹ کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا،ملزمان نے قومی خزانے کو تین ارب 98 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔