Live Updates

عمران حکومت کسی مخالف کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹوزرداری

اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے تو خان صاحب ایوان میں آنا چھوڑ دیتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 23 جولائی 2019 17:27

عمران حکومت کسی مخالف کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔منگل کو جاری اپنے بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے تو خان صاحب ایوان میں آنا چھوڑ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کا حق غصب کر کے ان کے پروڈکشن آرڈر رکوائے جاتے ہیں، حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے پہلے گرفتاریاں کی جاتی ہیں، گرفتاریوں سے آواز نہیں دبا سکے تو میڈیا پر سنسر شپ شروع کروا دی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی میڈیا سنسر شپ آج ہے، ایسی تو صرف آمریتوں میں ہوا کرتی ہے، عمران خان کے پاس عوام کے سوالوں کا جواب نہیں تو زبان بندی کروانا شروع کر دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات